دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022ءکے میچ میں مراکش نے سپین کو اپ سیٹ شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ سپین کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ساتویں پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے سپین کو پینالٹی پر 0-3 سے شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
مراکش کے گول کیپر یاسین بونو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپین کی تین پینالٹی ککس روک کر اپنی ٹیم کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا۔
اس سے قبل دونوں ٹیمیں مقررہ 90 منٹ اور دو اضافی ہاف کے کھیل میں کوئی گول سکور نہ کر سکیں تھیں جس کے باعث میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر کیا گیا۔
Next Post
تبصرے بند ہیں.