اقتصادی صورتحال سے متعلق غیر یقینی فضاءکیلئے مذموم مہم چلائی جا رہی ہے: وزارت خزانہ

27

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے اقتصادی ایمرجنسی تجاویز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی صورتحال سے متعلق غیریقینی فضا کیلئے مذموم مہم چلائی جا رہی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی ایمرجنسی لاگو کرنے سے متعلق کوئی منصوبہ بندی نہیں ہوئی اور صرف اقتصادی صورتحال سے متعلق غیریقینی فضا کیلئے یہ مذموم مہم چلائی جارہی ہے۔ 
بیان میں کہا گیا ہے کہ جھوٹی خبریں اقتصادی مشکل کی گھڑی میں قومی مفاد کے خلاف ہیں جبکہ پاکستان کو سری لنکا سے مشابہت دینا انتہائی غلط اور بے بنیاد ہے اور حکومت انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی تکمیل کے حوالے سے پرعزم ہے۔ 
وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ صورتحال روس یوکرین جنگ، عالمی کساد بازاری اور دیگر مشکل اعشاریوں کا نتیجہ ہے جبکہ حکومت معاشی بہتری کے حوالے سے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.