سردار تنویر الیاس نے غیر ملکیوں کے سامنے وزیراعظم کیساتھ بدتمیزی کی: عطا تارڑ

80

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس نے غیر ملکیوں کے سامنے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بدتمیزی کی ۔

 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ کشمیر کاز کی ساری دنیا میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے ، وزیراعظم جموں و کشمیر تنویرالیاس نے جنرل باجوہ پر غلط الزام لگانا شروع کردیئے ہیں ۔

 

معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیر میں ہمیشہ بردباری اور تحمل کی سیاست ہوتی ہے ۔ کشمیر میں عمران خان نے سیاست کو غلیظ کردیا ہے ۔ پی ڈی ایم کی سیٹیں نوسرباز سردار تنویر سے زیادہ ہیں ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی سیاسی تربیت نہیں ہے ۔ عمران خان خان نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمی بیچی جو تنویر الیاس نے خریدی۔

 

لیگی رہنما نے کہا کہ کشمیر کاز کی ساری دنیا میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے ۔ مجھے کہتے ہوئے شرم آرہی ہے کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد کا تحفہ بیچ ڈالا ، عمران خان نے فرح گوگی کو راز نہ فاش کرنے کی بنیاد پر دبئی میں روکا ہوا ہے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.