وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے اعزاز میں شاندار تقریب

37

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں وفاقی وزرا ، سفارتکاروں ، چیئرمین پی سی بی سمیت دونوں ٹیموں کے کرکٹرز نے شرکت کی ۔

 

اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے پاکستان دوسرا ٹیسٹ جیتے گا ، انگلینڈ کو مبارک ہو ، بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان میں امن قائم ہوا ، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فورسز اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، سترہ سال بعد انگلش ٹیم نے پاکستان میں کرکٹ کھیلی ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ مشترک ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ انگلش کپتان بین اسٹوکس سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آگے آئے ان کے مشکور ہیں ۔

وزیراعظم نے تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی اور کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں ۔ وزیراعظم نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کے حکم نامے پر عمل درآمد نہ ہونے کا نوٹس بھی لیا اور اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.