ملک بھر میں کوروانا وائرس کے وار جاری

8

اسلام آباد :گزشتہ  24 گھنٹے کے دوران   ملک بھر میں  کورونا  کے 6 ہزار 704 ٹیسٹ کئے گئے۔ 17 مریض رپورٹ ۔  کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  اعشاریہ 25 فیصد رہی ۔ 24 مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے

 

این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کورونا کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔  شرح اعشاریہ 72 فیصد رہی۔راولپنڈی کے میں 24 گھنٹے  کے دوران کورونا کے 344 ٹیسٹ کیے گئے۔ 2 مریض رپورٹ  ، وائرس کی شرح  اعشاریہ 58 فیصد رہی ۔

 

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  لاہور میں کورونا کے 910 ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کے 5 مریض رپورٹ ۔  وائرس کی شرح  اعشاریہ 55 فیصد رہی۔اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹے  کے دوران پشاور میں کورونا کے 398 ٹیسٹ کئے گئے،وائرس  کے  2 کیس رپورٹ ہو ئے ۔  مثبت کیسز کی شرح  اعشاریہ 50 فیصد رہی۔این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 24 گھنٹ کے دوران  کورونا کے  263 ٹیسٹ کئے گئے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں  اسلام آباد میں کورونا کا  1 مریض رپورٹ ہوا ۔اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 38 فیصد رہی۔

تبصرے بند ہیں.