عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، آئندہ کے لائحہ عمل پر اعتماد میں لیا

20

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، عمران خان نے ارکان سندھ اسمبلی کو اپنے آئندہ کے لائحہ عمل پر اعتماد میں لیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے 22 ارکان شریک تھے ۔ عمران خان نے ارکان سندھ اسمبلی سے استعفوں کے حوالے سے انکی رائے معلوم کی ۔ عمران خان نے ارکان سندھ اسمبلی کو اپنے آئندہ کے لائحہ عمل پر اعتماد میں لیا ۔ ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے عمران خان کو جمع کروا دیئے ۔

 

ارکان سندھ اسمبلی نے استعفوں کے حوالے سے تمام اختیارات عمران خان کو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب کہیں گے سندھ اسمبلی سے مستعفی ہو جائیں گے ۔

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.