عمران خان کو اندازہ ہے کہ اسمبلی توڑنا مسئلہ نہیں معیشت بچانا اصل مقصد ہے: شیخ رشید 

10

 

لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات میں یہ اندازہ ہوا کہ عمران خان کو احساس ہے کہ اسمبلیاں توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے۔

 

شیخ رشید نے اپنے ٹؤیٹ میں کہا کہ  عمران خان سےآدھا گھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی ۔ اُس کواندازہ ہےکہ ملک مزیدسیاسی عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

 

 

شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ناگزیر ہیں ۔ سیاسی، معاشی استحکام قومی سلامتی کےضامن ہیں ۔ الیکشن2 مہینے پہلے ہوں بعد میں ہوں PDM کی سیاست دفن ہو گئی ہے ۔ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانااصل مقصدہے۔

تبصرے بند ہیں.