بلاول بھٹو کا دورہ امریکہ ، 15 اور 16 دسمبر کو گروپ 77 کے وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے

77

اسلام آباد :  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ کے وسط میں نیو یارک (امریکہ)کا دورہ کریں گے۔ اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والی متعدد تقریبات میں شرکت کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری 15 اور 16 دسمبر کو گروپ 77 کے وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

 

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مرکزی تقریب میں چیئرمین شپ کیوبا کے حوالے کریں گے۔گروپ 77 کی بنیاد 15 جون 1964 کو اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقیاتی کانفرنس (UNCTAD) میں 77 غیر وابستہ ممالک نے رکھی تھی۔گروپ 77 اقوام متحدہ کے بعد دینا کی سب سے بڑی تنظیم ہے ،یہ گروپ 134 ترقی پذیر ممالک کا اتحاد ہے۔گروپ 77 اپنے اراکین کے اجتماعی اقتصادی مفادات کو فروغ دینے اور عالمی ادارے میں ان کی مشترکہ مذاکراتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے بنایا گیا ہے ۔ابتدائی طور پر گروپ کے 77 ارکان تھے،گروپ کا صدر دفتر جنیوا میں تھا، اس وقت گروپ کے 134 ممالک ممبر ہیں۔

 

خیال رہے کہ پاکستان کی صدارت میں  یہ گروپ 77 کا   آخری اجلاس ہوگا، پاکستان نے جنوری  2021 میں گروپ کی قیادت سنبھالی تھی ۔ گروپ 77 کی سربراہی ایک سال کے لیے ہوتی ہے ،2023 میں کیوبا گروپ کا سربراہ ہو گا۔کیوبا کوگروپ 77 کی سربراہی سونپنے کی تقریب اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہو گی۔

تبصرے بند ہیں.