عمران خان حکم کریں اسمبلیاں کیاجان بھی قربان کردیں گے: وزیر اعلیٰ محمود خان 

20

 

ایبٹ آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ایبٹ آباد میں  12 ارب روپے سے زائد منصوبوں کا افتتاح  کردیا۔منصوبوں میں 3.5 ارب کی لاگت سے سیاحتی  مقام ٹھنڈیانی روڈ،  ڈی ایچ کیو اسپتال کی اپ گریڈیشن  ، شیروان ایڈونچر پارک ، کرکٹ گرونڈ سمیت شہر کی اپ لفٹنگ اور گریویٹی فلو سکیم شامل ہے۔

 

ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ عمران خان اشارہ کریں اسمبلیاں کیا جان بھی حاضر ہے۔  امپورٹڈ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے ہم نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

 

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم کے بعد اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔ اسمبلیاں توڑنے پر کابینہ میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔  وزیراعلی نے ہر ویلج کونسل کے لیے 50 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

تبصرے بند ہیں.