عمران خان توہین عدالت کیس، سیاسی لیڈر سے ایسی تقریر کی توقع نہیں تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ 

53

 

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی ۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلے کے ساتھ اضافی نوٹ بھی لکھا۔

 

فیصلے میں لکھا ہے کہ عمران خان عدالت میں پیش ہوئے اور معافی مانگی۔عمران خان معافی مانگنے خاتون جج کے پاس بھی انکی عدالت گئے مگر وہ ڈیوٹی پر موجود نہیں تھی۔ایک سیاسی لیڈر سے ایسی تقریر کی توقع نہیں تھی۔

تبصرے بند ہیں.