گورنر راج کے حق میں نہیں ، 4 ماہ بعد الیکشن ہوں تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی: گورنر کے پی

12

 

پشاور : گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ گورنر راج کے حق میں نہیں ۔ صوبہ ایسا کام نہ کرے کہ وفاق کوئی سخت اقدام اٹھائے ۔ہم سب کو ملک کی خوشحالی کا سوچنا چاہیے۔ الیکشن 4 ماہ تاخیر سے ہوئے تو کوئی قیامت نہیں آئیگی۔

 

پشاور میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے نئے گورنر حاجی غلام علی نے واضح کیا کہ وہ گورنر راج کے حق میں نہیں اگر سب مل کرکام کریں تو گورنر راج کا حق نہیں بنتا ۔

 

گورنر غلام علی کا کہنا تھا کہ گورنر کی زبان ریاست کی زبان ہوتی ہے ۔ اس وقت ملک میں انتشار پھیلانے سے اچھا ہے کہ مثبت رول ادا کیا جائے ۔ ملک میں نئے انتخابات مئی یا جون میں متوقع ہیں ۔ ہم سب کو ملک کی خوشحالی کا سوچنا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.