نواز شریف اور مریم نواز یورپ کا دورہ کر کے واپس لندن پہنچ گئے

16

لندن : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف یورپ کا دورہ کرکے واپس لندن پہنچ گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن واپس پہنچ گئے شریف خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ ہیں، شریف فیملی جنیوا سے ہیتھرو ایئرپورٹ واپس آئی۔
واضح رہے کہ 21 نومبر کو قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز اور فیملی کے ہمراہ یورپ روانہ ہوئے تھے، نواز شریف کا لندن میں تین سالہ قیام کے دوران برطانیہ سے پہلا انٹرنیشنل سفر ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم یورپ کے مختلف ممالک میں جائیں گے وہ ایک ہفتے یورپ میں قیام کریں گے جبکہ دورے کے دوران اٹلی کے شہر میلان سے ان کی تصویر بھی سامنے آئی تھی۔ 
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں سابق وزیراعظم نواز شریف ایک کیفے میں بیٹھے ہیں اور حسین نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔

تبصرے بند ہیں.