صدر مملکت کا چین کے سابق صدر جیانگ زی من کے انتقال پر اظہار تعزیت

12

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے سابق صدر جیانگ زی من کے انتقال پر چینی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین کے سابق صدر جیانگ زی من ایک ممتاز سیاستدان تھے جنہوں نے مسلسل اقتصادی اصلاحات سے چین کو تیز رفتارترقی کی جانب گامزن کیا۔ 
انہوں نے کہا کہ جیانگ زی من نے چینی عوام کا معیارزندگی بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کرنے کے علاوہ پاک، چین دوستی اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جیانگ زی من کی چین کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.