ایل سیز نہ کھولے جانے کی خبریں غلط ہیں: ترجمان سٹیٹ بینک

19

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ترجمان عابد قمر نے کہا ہے کہ لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) نہ کھولے جانے کی غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سٹیٹ بینک کے ترجمان عابد قمر نے کہا کہ جن اشیاءکی درآمد روک کر درآمدات کم کرنا تھیں وہ بتا دی ہیں، میڈیسن امپورٹ پر پابندی نہیں ہے۔
ترجمان سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ میڈیسن امپورٹ کرنے والے اپنے بینکوں سے رجوع کریں اور بینک اگر ایل سی کھولنے سے انکار کریں تو سٹیٹ بینک کے علم میں لائیں۔ 

تبصرے بند ہیں.