پہلا ٹیسٹ، انگلش اوپنرز کا پاکستان کے خلاف شاندار آغاز 

15

راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے ابتدائی روز انگلش اوپنرز نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اوپنرز نے درست ثابت کر دکھایا جنہوں نے کھانے کے وقف تک 174 رنز بنا لئے ہیں۔ 
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے زیک کرالی 79 گیندوں پر 17 چوکوں کی مدد سے 91 اور بین ڈکٹ 85 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ 
واضح رہے کہ میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔ 
انگلش ٹیم کی قیادت بین سٹوکس کر رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروکس، لیام لیونگسٹن، ویل جیکس، جیک لیچ، اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.