ہم سے استعفے لینے آئے تھے لیکن اپنے استعفوں کا اعلان کرگئے: بلاول بھٹو

31

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردری نے کہا ہے کہ ہم سے استعفے لینے آئے تھے لیکن اپنے استعفوں کا اعلان کرگئے ، استعفے ابھی دو، پیپلزپارٹی آپ کا مقابلہ کرے گی ۔

 

یوم تاسیس کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ادارے غلطیاں مان چکے کہ وہ سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے ۔ اداروں کے غیر سیاسی ہونے کے بیان سے کٹھ پتلی سیاستدان پریشان ہوگئے ۔ سلیکٹڈ کا ناکام ترین لانگ مارچ تھا ، بزدل ڈر گیا اور واپس بھاگ گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ آج جعلی سازش کی بات ہوتی ہے لیکن بی بی شہید کے خلاف اصل سازش ہوئی تھی ۔ محترمہ شہید نے راولپنڈی میں آمر اور دہشتگردوں کو للکارا تھا ۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے پُر امن لانگ مارچ کیا، اسلام آباد پہنچ کر عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا ، عمران خان کو جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا ۔ عمران خان اس جدوجہد کو امریکی سازش قرار دے رہا ہے ۔

 

بلاول نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے خلاف سازش تیار کی جارہی ہے۔ کٹھ پتلی جماعت پیپلزپارٹی کے خلاف سازش کر رہی ہے ۔ پیپلزپارٹی کو ایک صوبے تک محدود کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ ملکی مسائل کا حل قومی اتحاد اور یکجہتی میں ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے ۔ ہم نے ہر طبقے کو معاشی انصاف دلایا ہے ۔ پیپلزپارٹی نفرت ، انتشار کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ۔

 

بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ، شہید بھٹو اور بی بی شہید نے اپنی جانیں قربان کیں ۔ شہید بےنظیر بھٹو نے ایک دن بھی نفرت کی سیاست نہیں کی ، شہید بے نظیر بھٹو نے شہادت قبول کرلی، لیکن کبھی یوٹرن نہیں لیا ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.