عمران خان کی جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

12

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے  جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف بننے پر مبارکبادپیش کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نیا چیئرمین جوائنٹ  چیفس آف سٹاف کمیٹی  اور جنرل سید عاصم منیر کو   چیف آف آرمی سٹاف بننے پر  مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ہمیں امید ہے کہ نئی لیڈر شپ  گزشتہ 8 ماہ میں قوم اور ریاست کے درمیان پیدا ہو نے والی  اعتماد  کی کمی  کو ختم کرنے کے لیے کام کرے گی ۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ریاست کی طاقت اس کے لوگ ہوتے ہیں اور انہی سے  مسائل کے  حل میں مدد  بھی حاصل ہوتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.