وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بلیلی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس کی گاڑی پر دھماکے کی شدید مذمت

21

وزیرِ اعظم شہباز شریف  نے بلوچستان کے نواحی علاقے بلیلی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس کی گاڑی پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے .

 

وزیرِ اعظم شہباز شریف  نے  واقعے کی فوری  تحقیقات  اور    زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی  ہدایت کی ہے .وزیر اعظم کا کہنا تھا واقعے میں پولیس اہلکار سمیت اور ایک بچے کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج ہوا  ہے ،پولیو اہلکار ملک سے اس موذی مرض کے خاتمے کیلئے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر یہ فریضہ سر انجام دے رہے ہیں، جس پر میں انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں.

 

وزیراعظم نے کہا شر پسند عناصر ملک سے پولیو کے خاتمے کی اس مہم کو روکنے میں ہمیشہ ناکام رہیں گے. پاکستانی قوم، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیو اہلکار شرپسند عناصر کی ان مذموم کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے. ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی.

 

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کہامجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے.

تبصرے بند ہیں.