فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبہ پر وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی

3

لاہور :فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے دباؤ پر وزیراعظم شہباز شریف نے کمیٹی  تشکیل د ےدی ۔

 

وزیر اعظم کی جانب سے جاری کردہ  نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر بنائی گئی ہے، حکومت کی جانب سے کمیٹی کی سربراہی   وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے، کمیٹی میں وزیر صحت عبدالقادر پٹیل، سردار ایاز صادق اور دیگر اعلی حکومتی عہدیدار شامل ہونگے۔

 

کمیٹی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی، اعلی سطحی کمیٹی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا بھی ازسرنو جائزہ لیا جائے گا ، مقامی فارماسوٹیکل انڈسٹری کی نمائندگی فاروق بخاری، زاہد سعید، قاضی منصور دلاور، توقیر الحق اور دیگر کریں گے، ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی نمائندگی ارم شاکر رحیم اور عائشہ ٹیمی حق کریں  گی ۔

 

واضح رہے کہ پاکستانی فارماسوٹیکل انڈسٹری  کی جانب سے تمام ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.