راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پر بڑا آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔
پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ، ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارودبرآمد ہوا ۔ آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔
تبصرے بند ہیں.