اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری کی اہم ملاقات ، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی ۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، خاص طور پر صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کیلئے حکمت عملی پر مشاورت ہوئی ۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب میں اسمبلیاں تحلیل ہونے کے معاملہ پر ن لیگ کی پیپلزپارٹی سے مشاورت ہوئی ، مشاورتی اجلاس کی صدارت حمزہ شہباز نے کی ، اجلاس میں پیپلزپارٹی کے حسن مرتضی اور شازیہ عابد ، ن لیگ کے عطااللہ تارڑ اور ذیشان رفیق سمیت دیگر شامل تھے ۔ مشاورتی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کس دن جمع کروائی جائے، اس پر مشاورت ہوئی ۔
تبصرے بند ہیں.