نیپرا نے بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی

5

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈسکوز کے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہونے کے بعد نیپرا حکام نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دی، حکام کا کہنا ہے کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 30 کروڑ 36 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فیول چارچز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی لیکن ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 32 پیسے فی یونٹ کمی بنتی ہے۔
قبل ازیں ستمبر کا ایف سی اے صارفین سے 8 پیسے فی یونٹ اضافے سے چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک ماہ کیلئے تھا، اکتوبر کا ایف سی اے ستمبر کی نسبت 40پیسے فی یونٹ صارفین سے کم چارج کیا جائے گا جس کا اطلاق صرف 1 ماہ کیلئے ہو گا۔ 
لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا جبکہ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.