آج چھڑی بدلےگی،30جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی، شیخ رشید

12

راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج  فوج میں چھڑی بدلےگی،30جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی ۔

 

شیخ رشید  کا سماجی رابے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ  4 ماہ سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اسی لیئے عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہیں، حکومت میں آنے اور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں، انہوں نے کہا  فضل الرحمن کے بیان نےاس کو رسوا کردیا،  معیشت ہی قومی سلامتی ہےجس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا،عمران خان نے تنہا 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی ہے ۔

 

ان کا مشید کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں تو ایک سال میں 2 الیکشن کے نہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی، گوٹی پھنس گئی ہے 77 وزراء ملکی خزانے پہ بوجھ ہیں، 8 مہینے سے فاقہ کشی مہنگائی اور اب آئی ایم ایف کاجواب ہے، جو لندن دوائی لینے گئے تھے وہ نیوائیر کی چھٹیاں منارہے ہیں، الٹی گنتی شروع ہے، جی کا جانا ٹھہر گیا ۔

تبصرے بند ہیں.