بین سٹوکس کی سیلاب زدگان کیلئے امداد پر وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل

23

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اعلان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انگلش کپتان بین سٹوکس نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی اپنی مکمل میچ فیس کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ رواں سال کے آغاز میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ان کے اقدام کو سراہ اور لکھا ’ہم انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کی اپنی تمام میچ فیس سیلاب متاثرین کیلئے وقف کرنے کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، دکھی انسانیت کے ساتھ ہمدردی سب سے افضل ہے۔ بین سٹوکس کا یہ جذبہ برطانیہ کی عظیم انسان دوستی کی روایت کا مظہر ہے۔‘ 

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سر زمین پر 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچ چکی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہو گی۔ 

تبصرے بند ہیں.