راولپنڈی :سابق و زیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر567ممبراسمبلیوں سےمستعفی ہو جاتے ہیں توپیچھےرہ کیاجاتاہے؟ اسمبلیاں توڑیں یاچھوڑیں ،لولی لنگڑی اسمبلیوں کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا۔
سابق و زیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ حکمران اوراُن کو لانےوالے دونوں افسردہ اور شرمندہ ہیں ،اکیلے عمران خان نے13 پارٹیوں کی سیاسی قبرکھوددی ہےجس کی وجہ سے پی ڈی ایم الیکشن سےفراری ہے،سیاسی دھنداتنی چھاگئی کہ الیکشن کاسورج طلوع ہونالازمی ہے۔
شیخ رشید نے کہا اب تومفتاح بھی کہہ رہےہیں بانڈکلیرہونےکےباوجودملک ڈیفالٹ ہوسکتاہے،ایکسپورٹ ،ترسیلات ،اور،زرمبادلہ کےذخائرکم ہیں اسٹاک ایکسچینج ٹھس ،،پٹرول گیس ڈالرمہنگااورنایاب ہے۔اسمبلیاں بچانے پرمشورےہورہےہیں ۔ملک اورتباہ حال معیشت بچانےکیلئے کام نہیں ہورہا۔
تبصرے بند ہیں.