مقبوضہ کشمیر میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نئی فوجی قیادت کی حمایت میں پوسٹرز لگ گئے 

22

 

سری نگر :مقبوضہ کشمیر کے عوام اورحریت قیادت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کی نئی فوجی قیادت کو مبارک باد پیش کردی۔ مقبوضہ کشمیر میں وزیراعظم شہباز شریف ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کے پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدائے مظلوم جموں کشمیر کی طرف سے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے۔ پوسٹرز پر کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی آزادی کی ضمانت، مضبوط پاکستان کی ضرورت کے نعرے درج ہیں۔

 

کشمیری عوام نے وزیراعظم شہباز شریف کو افواج پاکستان کے نومنتخب سربراہ جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کو کشمیری عوام کی طرف سے مبارکباد دی ہے اور پاکستان فوج کے دونوں سربراہوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ حریت رہنما سید اعجاز رحمانی نے کہا کہ پاکستانی افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہے۔

تبصرے بند ہیں.