لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا ، کہا ناکام ترین لانگ مارچ کے بعد کئی ڈرامے اور جھوٹ بولے گئے ۔
اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا 9 سالہ پلان بری طرح ناکام ہوگیا ، سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان ، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان ، چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان ، نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان ، سب پلان بری طرح فیل ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے!
ناکام ترین لانگ مارچ،ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ،مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا۹ سالہ پلان،سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان،چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان،نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان،سب پلان بری طرح فیل ہو گئے۔سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 26, 2022
تبصرے بند ہیں.