وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکی کو  چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت

32

استنبول: وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکی کو  چین پاکستان اقتصادی راہداری کو توسیع دینے اور اربوں ڈالر کے منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

 

تفصیلات کے مطابق ترکی کے  صدر طیب اردوان نے   پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہاکہ ترکی  پاکستان اور آذربائیجان کے ساتھ سہ فریقی تعاون کو تیزی سے فروغ دے رہا ہے،، ترکی اورپاکستان کے درمیان مشترکہ ایجنڈے  میں اہم علاقائی ،بین الاقوامی امور،  ،تجارتی معاہدے   اور شمسی توانائی کو بڑھانے  اور افغانستان کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور اس میں 5 بلین ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ضروری سیاسی ارادہ  اور عزم رکھتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.