معیشت کو قومی سلامتی کے لئیے سوالیہ نشان بنا نے والوں کے خلاف سیاسی اعلان جنگ ہے،شیخ رشید 

16

راولپنڈی:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا وڈیو بیان میں کہنا ہے آج کا دن حقیقی آزادی اور ملک کی  آزادی کی سیاسی تاریخ مرتب کرنے کا دن ہوگا۔

 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام کے جمع غفیر کے ہمراہ راشد شفیق کے ہمراہ لال حویلی سے نکلیں گے،  وہ لوگ جنہوں نے معیشت کو تباہ کیا،سامراجی دباؤ میں لائے مہنگائی کی وجہ بنے  وہ ہی ملک و قوم کے   اصل مجرم ہیں،  وہ دہشت گرد جو وزارت داخلہ سے روز ڈرا اور دھمکا رہا ہے سن لے کہ ہم آرہے ہیں۔

 

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  نے مزید کہا مسلمان کا ایمان ہے کہ موت کا ایک دن متعین ہے اس لیئے موت سے نہیں ڈرتے ،وہ لوگ جنہوں نے معیشت کو قومی سلامتی کے لئیے سوالیہ نشان بنا دیا ان کے خلاف سیاسی اعلان جنگ  کرتے ہیں ۔  

 

ان کا کہنا تھا 12 بجے پنڈی کے لوگ لال حویلی پہنچیں جہاں سے میں ان کے ساتھ  پیدل فیض آباد جاؤں گا۔

تبصرے بند ہیں.