آصف علی زرداری کا لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ

15

لاہور: حکمران اتحاد پنجاب میں تبدیلی کیلئے سرگرم ہوگیا ہے اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اس مقصد کیلئے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد نے پنجاب میں تبدیلی کا ٹاسک آصف علی زرداری کو دیدیا ہے جو اب لاہور میں رہتے ہوئے اس پر کام شروع کریں گے۔ 
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری آئندہ چند دنوں میں لاہور کیلئے روانہ ہوں گے اور کچھ دن لاہور میں قیام کریں گے جس دوران وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.