اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدر سے رابطے میں ہوں، وہ مجھ سے مشورہ ضرور کریں گے: عمران خان 

43

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدر سے رابطے میں ہوں اور وہ مجھ سے مشورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اہم تقرری سے متعلق سمری کے معاملے پر رابطے میں ہیں اور مجھ سے مشورہ کریں گے۔ 
عمران خان کا کہنا تھا کہ اہم تقرری پر وزیراعظم ایک مفرور کے پاس پوچھنے کیلئے جاتا ہے، میں تو اپنی جماعت کا سربراہ ہوں تو صدر مجھ سے ضرور بات کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب وزیراعظم ہاؤس کو آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری موصول ہوئی اور کسی بھی وقت اس سمری پر فیصلہ متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس آج ہونا ہے جبکہ کل وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس بھی ہو گا جس میں اہم تقرری کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.