فیفا ورلڈکپ، کروشیا اور مراکش کا میچ بغیر کسی گول کے برابر

4

دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022 میں کروشیا اور شمال مغربی افریقی ملک مراکش کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہو گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق قطر کے البیت سٹیڈیم میں ورلڈکپ 2018 کی فائنلسٹ کروشیا اور شمال مغربی افریقی ملک مراکش ایک دوسرے کے مد مقابل آئے۔ 
میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے مجموعی طور پر دفاعی حکمت عملی دیکھنے میں آئی اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر گول کے حملے بھی کم کئے۔ 
دونوں ٹیمیں پہلے اور دوسرے ہاف میں گول کرنے میں ناکام رہیں اور یوں میچ بغیر کسی گول کے برابر ہو گیا جبکہ اس سے قبل ڈنمارک اور تیونس، میکسیکو اور پولینڈ کے میچز بھی بغیر کسی گول کے ڈرا ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ مندرجہ بالا ٹیموں کے علاوہ امریکہ اور ویلز کا میچ بھی ڈرا پر ختم ہوا تاہم دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کیخلاف ایک، ایک گول بنایا تھا۔ 

تبصرے بند ہیں.