پاکستان اور ایران میں موجود افغان مہاجرین احتجاجی مظاہروں میں شرکت نہ کریں: افغان حکومت

9

کابل: افغان حکومت نے پاکستان اور ایران میں موجود افغان مہاجرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان دونوں ممالک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شرکت نہ کریں۔

اس حوالے سے افغان وزارت برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہرے پاکستان اور ایران کا اندرونی معاملہ ہیں۔ اس لیے یہاں رہنے والے افغان مہاجرین مظاہروں میں شریک نہ ہوں۔ مقامی لوگوں کے احتجاج میں شرکت کرکے افغان مہاجرین اپنے لیے مشکلات نہ بڑھائیں ۔

واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ تین ماہ سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں ۔ مظاہرے مھسا امینی کی پولیس کی حراست میں موت کے بعد شروع ہوئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.