صدر مملکت نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبرپختونخواہ تعیناتی کر دی

4

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر کی ہے۔ 
غلام علی جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے قریبی عزیز ہے جو سابق ناظم پشاور اورجے یوآئی کے ٹکٹ پر سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔ 
واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کا عہدہ اپریل میں شاہ فرمان کے مستعفی ہونے کے بعد سے خالی تھا۔ 

تبصرے بند ہیں.