فیفا ورلڈکپ میں  عربی زبان میں میچ کی کمنٹری سوشل میڈیا پر وائرل

20

دوحا: فیفا ورلڈکپ میں   عربی میں میچ کی کمنٹری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ارجنٹینا کے خلاف گول اسکور کرنے پر کمنٹیٹر کی عرب زبان میں کمنٹری کو صارفین   نے خوب سراہا ۔دنیا بھر کے میڈیا نے بھی اسے سرخیوں میں جگہ دی ۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک مقابلے میں دو گولز سے ہرادیا تھا، میچ میں ارجنٹینا کو 10ویں منٹ میں پنالٹی سٹروک ملی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کپتان لائیونل میسی نے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی ،تاہم میچ کے دوسرے ہاف میں سعودی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پہلے 48 اور پھر 53 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے سبقت ختم کردی تھی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

 

میچ کے بعد سعودی کھلاڑیوں کی میدان میں سجدہ ریز ہونے کی تصاویر بھی وائرل  ہوئی ہیں  جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی میچ دیکھنے کی تصاویر  کو بھی وب سراہا گیا ۔

تبصرے بند ہیں.