خیبرپختونخوا کے نئے گورنر کی تعیناتی کا عمل شروع ہوگیا

61

پشاور :خیبرپختونخوا میں نئے گورنر کی تعیناتی کا عمل شروع ہوگیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے غلام علی کی بطور گورنر خیبرپختونخوا تعیناتی کیلئے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی ۔

 تفصیلات کے مطابق غلام علی کا تعلق جمعیت علماءاسلام ف سے ہے ،غلام علی جے یوآئی کے ٹکٹ پر سینیٹر اور سابق ضلع ناظم پشاور بھی رہ چکے ہیں، صدر مملکت کی منظوری کے بعد غلام علی گورنر خیبرپختونخوا کی حیثیت سے حلف اٹھائینگے ۔

تبصرے بند ہیں.