آصف علی زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات

69

اسلام آباد:سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس آمد کے موقع پر شہباز شریف نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی مزاج پرسی کی اور ان کی عیادت بھی کی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
قبل ازیں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی جس دوران اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت ہوئی جبکہ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ خواجہ آصف نے گزشتہ روز بھی وزیراعظم سے ملاقات کی تھی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا جبکہ ملاقات کے بعد وزیر دفاع نے میڈیا سے گفتگو بھی کی تھی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات مشاورتی عمل کا حصہ ہے اور آج اہم قومی امور کے علاوہ اہم تعیناتیوں سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔ 

تبصرے بند ہیں.