فیفا ورلڈکپ، سعودی عرب کی ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست

9

دوحہ: فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ کر دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق لوسیل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے 9 ویں منٹ میں گول سکور کیا جس کے بعد 2 بار گیند کو جال میں پہنچایا تاہم دو گولز کو فاؤل قرار دیا گیا۔
سعودی عرب نے دوسرے راؤنڈ میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ارجنٹائن کی سبقت کو ختم کرتے ہوئے 48 ویں منٹ میں صالح الشہری نے گول کر کے ارجنٹائن کی برتری ختم کر دی۔ 
مزید 5 منٹ کے بعد سلیم الدواسری دوسرا گول داغ کر سعودی عرب کی ٹیم کو سبقت دلانے میں کامیاب ہو گئے جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی اور یوں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست دیدی۔ 

تبصرے بند ہیں.