وزیر اعظم سے وزیر دفاع کی ملاقات، سیکورٹی ادارے کے سربراہ بھی موجود، آرمی چیف کی تعیناتی پر غور

33

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سیکیورٹی ادارے کے سربراہ بھی موجود تھے۔

 

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم اور وزیر دفاع کے درمیان آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کی گئی ہے۔ ملاقات میں ملک احمد خان اور دیگر حکام بھی ملاقات میں شریک  تھے ۔ملاقات میں اہم ملکی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اگلے منگل کو ریٹائر ہو رہے ہیں اور اس سے پہلے وزیر اعظم نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کرنی ہے۔

تبصرے بند ہیں.