فوج میں اہم تعیناتی کے بعد وزیر اعظم فوری دورہ ترکیہ پر روانہ ہوجائیں گے

23

 

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف 25نومبر کو دو روزہ دروے پر ترکیہ جائنگے۔ وزیراعظم دورے کے دوران پاکستان نیوی کی ترکیہ کے تعاون سے بنائے گئی فریگیٹ کا افتتاح کریں گے۔

 

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات بھی کریں گے۔ فریگیٹ کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردگان مشترکہ طور پر کریں گے۔

 

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم روانگی سے قبل ہی فوج میں اہم تعیاناتی کرکے ترکیہ روانہ ہونگے۔ وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ میں بزنس کمینوٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.