گیس کی اوسط قیمت میں 96 فیصد اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

6

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال یکم جولائی سے گیس کی اوسط قیمت میں 96 فیصد اضافے سے متعلق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کی درخواست میں گیس کی اوسط قیمت 692 روپے 93 پیسے سے بڑھا کر 1360 روپے فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
سوئی سدرن نے رواں مالی سال یکم جولائی سے گیس کی اوسط قیمت میں 667 روپے 44 پیسے اضافے سے فی یونٹ گیس قیمت 692 روپے 93 پیسے سے بڑھا کر 1360 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔ 
اوگرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والی عوامی سماعت میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق سوئی سدرن کی درخواست میں رواں مالی سال کیلئے 184 ارب 88 کروڑ روپے کا خسارہ ظاہرکیا گیا جس میں 33 ارب 78 کروڑ روپے کا خسارہ گزشتہ مالی سال کی مد کا بھی شامل تھا۔

تبصرے بند ہیں.