توشہ خانہ کیس کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے: علامہ طاہر اشرفی

4

لاہور: پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میں نے عمران خان کے دور حکومت میں کوئی تحفہ نہیں لیا۔ 
تفصیلات کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے قائدین کو مل کر پاکستان کیلئے کام کرنا چاہئے، مذہبی طبقے نے باہمی رواداری کا عملی مظاہرہ کیا جبکہ عدم رواداری کے خاتمے کیلئے کوششیں ہونی چاہئیں۔ 
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میں نے عمران خان کے دور حکومت میں کوئی تحفہ نہیں لیا جبکہ شہباز شریف دور حکومت میں ملنے والے تحائف توشہ خانے میں جمع کرائے۔ 

تبصرے بند ہیں.