توشہ خانہ کرپشن کیس میں اہم پیش رفت ،فرح گوگی کے تمام سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ 

76

 

اسلام آباد: توشہ خانہ تحائف کی فروخت میں کرپشن کے معاملے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کو اسمگلنگ میں مدد دینے والے تمام ملوث کرداروں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق حکومت پاکستان نے یو اے ای حکومت سے فرح گوگی کی آمد کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔ پراپرٹی ٹائیکون کے بیٹے علی کا نام بھی سہولت کاروں میں شامل ہے ۔ ریکارڈ کے مطابق 2018 سے 2022 کے دوران فرح گوگی کئی مرتبہ یو اے ای آئی۔پاکستان سے باہر جانے کے لئے نجی طیارے استعمال کئے کئے گئے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی طیارے پر آمد ورفت کے سبب امیگریشن ہوئی اور نہ ہی فرح گوگی کے پاکستان سے باہر جانے کا امیگریشن ریکارڈ موجود  ہے۔ حکومت نے پاکستان میں فرح گوگی کو امیگریشن میں سہولت دینے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔استعمال ہونے والے نجی طیاروں کے مالکان کے خلاف بھی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے ۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کے پاس جمہوریہ وینو آ تو کا پاسپورٹ بھی تھاجو وہ بیرون ملک سفر کے لئےاستعمال کرتی رہیں ۔دبئی میں قائم کمپنی کے ذریعے فرح گوگی کو یہ پاسپورٹ ملا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں قائم یہ کمپنی نجی چینل کے مالک کی ہے۔فرح گوگی کے پاسپورٹ کی فیس پراپرٹی ٹائیکون کے بیٹے نے ادا کی۔

تبصرے بند ہیں.