آرمی چیف کی تقرری کیلئے چیف جسٹس کی طرز پر تعیناتی کا قانون بننا چاہئے: سراج الحق

6

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کیلئے چیف جسٹس کی طرز پر تعیناتی کا قانون بننا چاہئے اور اس معاملہ کو سیاستدانوں کے رحم وکرم پر نہ چھوڑا جائے۔ 
تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ دنیامیں مثال نہیں کہ جنرل کی تقرری کیلئے سیاسی جماعتیں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہوں، سیاسی کھینچاتانی کے بعد جو آرمی چیف آئے گا وہ ادارے کو دیکھے گا یا سیاسی پارٹیوں کے مفادات کو؟ آرمی چیف کی تقرری کیلئے چیف جسٹس کی طرز پر تعیناتی کا قانون بننا چاہئے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے عمران خان نے میرے مو¿قف کی تائید کی، جماعت اسلامی کے مجوزہ 3 نکاتی ایجنڈے پر سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے، سیاسی جماعتوںسے انتخابی اصلاحات ایجنڈے پر مذاکرات کیلئے رابطے کر رہے ہیں، آئین کی بالادستی، اسٹیبلشمنٹ کی سیاست سے غیر جانبداری پر میکنزم کی تشکیل چاہتے ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.