عمران خان کا تماشہ ختم، 26 نومبر بھی 2014ءکے دھرنے کی طرح فلاپ ہونے کی تاریخ ہے: مریم اورنگزیب

13

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست، سازش اور تماشہ ختم، 26 نومبر بھی 2014ءکے دھرنے کی طرح فلاپ ہونے کی تاریخ ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر کی تاریخ تماشہ ختم ہونے کی تاریخ ہے، کس لئے اور کیوں یہ تماشہ کیا گیا؟ عمران خان! آپ کی سیاست، سازش اور تماشہ ختم۔ 
انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’عمران خان! اب یہ تمہارے لئے سب ختم ہو چکا ہے۔‘ 26 نومبر بھی 2014ءکے دھرنے کی طرح فلاپ ہونے کی تاریخ ہے، 26 نومبر کو اسلام آباد نہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور لندن کی عدالت کی ٹکٹ کٹوائیں۔ 
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جھوٹی آزادی کے جھوٹ نے بے گناہوں کی جان لی، بچوں کو یتیم کر دیا،صحافی شہید ہوئے، عمران خان نے قومی مفادات سے کھیل کھیلا، خارجہ پالیسی تباہ کی، عمران خان صاحب! 26 نومبر بھی امپائر کی انگلی اٹھے بغیر گزر جائے گی، عمران خان نے یو اے ای اور برطانیہ میں مقدمہ دائر کرنے کی تاریخ نہیں بتائی۔ 

تبصرے بند ہیں.