آرمی چیف کا آرمی میڈیکل کور کے مختلف سیٹ اپ کا دورہ

17

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دوروں کا سلسلہ جاری ہے جنہوں نے آج آرمی میڈیکل کور کے مختلف سیٹ اپ کا دورہ کیا۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کور کے مختلف سیٹ اپ کا دورہ کیا جبکہ سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھیں۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سی ایم ایچ راولپنڈی کادورہ بھی کیا جہاں کمانڈنٹ سی ایم ایچ میجر جنرل محمد محسن قریشی نے انہیں بریفنگ دی۔ 

تبصرے بند ہیں.