عمران خان نے 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کر دیا

21

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کر دیا ۔

 

لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم اس لیے جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ ہماری قوم کسی کی غلامی نہ کرے اور اپنے فیصلے خود کرے ۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں انصاف نہیں ہے ۔ اعظم سواتی اور ارشد شریف کو انصاف نہیں مل سکا ۔ ارشد شریف ملک کے ساتھ ہوئی سازش کو سامنے لا رہا تھا ۔ ارشد شریف پر مقدمے بنائے گئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں ۔ اس طرح چلنے سے ملک کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا ۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ برطانیہ میں کوئی قبضہ مافیا نہیں وہاں انصاف ہوتا ہے ۔ برطانیہ کے وزیراعظم نے معمولی قانون توڑنے پر استعفیٰ دیا ۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے پاکستان کی عدالتوں میں انصاف نہیں ملے گا ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.