پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کیساتھ ملکر اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے: خواجہ اظہار الحسن

9

کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر اداروں کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے ۔

 

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین کی نیوز کانفرنس کے دوران خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ عمران خان 2018 میں آر ٹی ایس سسٹم کے تحت وزیراعظم بنے ۔ عمران خان اور ان کی جماعت کسی ایک منشور کو بھی پورا نہ کرسکی ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی سیاسی جماعت تشکیل پاتی ہے وہ ملک اور قوم کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی ہے ۔ بدقسمتی سے چند سال میں کچھ سیاسی جماعتوں کی طرف سے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی جاری ہے ۔ پی ٹی آئی نے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی میں بہت اہم کردارادا کیا ۔

 

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ عمران خان کہا کرتے تھے نیب کو اتنا طاقتور کریں گے تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہوسکے ، عمران خان لوگوں سے کہا کرتے تھے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے ، عمران خان کہا کرتے تھے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دیں ۔ خان صاحب نے پولیس میں اصلاحات لانے کا بھی کہا تھا ۔ عمران خان نے کہا تھا وہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام عمل میں لائیں گے ، عمران خان نے کہا تھا طاقتور لوکل گورنمنٹ سسٹم دیں گے ، عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا بجلی ، گیس کے نرخوں میں کمی کریں گے ۔ عمران خان بتائیں انہوں نے جو وعدے عوام سے کئے تھے کیا ان میں سے کوئی ایک پورا کیا؟ عمران خان نے ہر معاملے میں ناکامی پر یوٹرن لینا شروع کیا ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.