فواد چوہدری اور ذلفی بخاری ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہو گئے

11

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہو گئے۔ 
نجی ٹی وی کے مطابق دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں نے 16 نومبر کو دعویٰ کیا کہ گھڑی پہلے پاکستانی ڈیلر کو بیچی گئی پھر اس ڈیلر نے دبئی میں گھڑی فروخت کر دی جبکہ ذلفی بخاری نے گھڑی کی قیمت بھی بتائی اور ڈھائی لاکھ ڈالرز میں دبئی میں بیچنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ 
رپورٹ کے مطابق اب دبئی کے گھڑیوں کے ڈیلر نے دونوں کا بھانڈا پھوڑ دیا اور کہا کہ نہ ہم نے گھڑی خریدی، نہ کسی کو بیچی، گھڑی کی تصویر پروموشن کیلئے لگائی تھی۔ ڈیلر نے خبردار کیا کہ سیاسی پروپیگنڈے کیلئے ہمارا نام استعمال نہ کیا جائے، ورنہ قانون اپنا رستہ لے گا۔

تبصرے بند ہیں.