ایلون مسک کے ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی کے بعد ٹویٹر کے  دفاتر بند

33

 

کیلفورنیا: سی ای او ایلون مسک کی طرف سے ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی کے بعد ٹویٹر نے عارضی طور پر اپنے دفاتر بند کردیے ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے آفسز بند کرنے کی رپورٹس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا جا رہا ہے۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے اپنے دفاتر  عارضی طور پر  بند کردئیے۔ ٹوئٹر دفاتر 21 نومبر بروزپیر کو کھولے جائیں گے۔

 

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا، پریس یا کسی اور جگہ کمپنی کی خفیہ معلومات پر بات سے گریز  کیاجائے ۔ سوشل میڈیا صارفین  کمپنی کی پالیسی کا خیال رکھیں۔

 

واضح رہے کہ سی ای او ایلون مسک نے ای میل میں ٹوئٹر کے عملے کو انتباہ کیا تھا کہ وہ اپنا کام سخت محنت سے کریں یا کمپنی کو چھوڑ دیں۔ اگر وہ کمپنی میں رہنا چاہتے ہیں تو مثالی کارکردگی سے ہی ایسا ممکن ہوسکے گا۔

 

انہوں نے  کہا  تھا کہ ڈیزائن اور پراڈکٹ منیجمنٹ اب بھی بہت زیادہ اہم شعبے ہیں اور وہ انہیں رپورٹ کریں گے۔ اس حوالے سے ٹوئٹر ملازمین سے نئے معاہدے پر دستخط کرائے جائیں گے اور جو فرد دستخط نہیں کرے گا اسے 3 ماہ کی تنخواہ دے کر سبکدوش کردیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.